Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

      ایپل کا بڑا بم: اب ”ہیلو ‘سری’ (Siri) “ سے پوچھنے کے لیے آئی فون صارفین کو بڑی قیمت چکانا ہوگی!

      لاہور ہائیکورٹ کا کرپٹو کرنسی پر اہم فیصلہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے اہم قانونی اصول طے کردیا

      سیاسی دشمنیاں بھلا کر پارلیمنٹ کا انوکھا اتحاد: پی ٹی آئی اور حکومت خواتین کو عبایا سے ’آزاد‘ کرانے پر ایک پیج پر آ گئے!

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    براڈ پیک پر لاپتہ ہونے والے نرمل پرجا کون ہیں ؟ 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ہنزہ :پاکستان کی حدود میں واقع دنیا کے 12ویں بلند ترین پہاڑ ‘براڈ پیک’ پر جمعرات کے روز ایک خوفناک برفانی تودہ (ایوالانچ) گرنے سے معروف برطانوی-نیپالی کوہ پیما اور نیٹ فلکس ڈاکومینٹری "14 پیکس” کے ہیرو نِرمُل پُرجا سمیت 10 افراد لاپتہ ہوئے تھے تاہم ان میں سے 3 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔ تاہم باقی افراد کی تلاش کیلئے پاک آرمی مصروف عمل ہے۔

    Rescue operation on Broad Peak. The climbers who died in the accident are being brought back by helicopter.@broadpeak @Alpine_Pakistan @PakistanJannatt pic.twitter.com/moalbuLPQJ

    — K2 EXPRESS TV GB (@sadiqsidiqiGB_) August 1, 2026


    پاکستانی فوج، مقامی انتظامیہ اور الپائن کلب آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق اب تک تین غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں تلاش کر کے نکال لی گئی ہیں۔ جن میں امریکہ کی سارہ مالوری گیس، عمان کی نادھیرا احمد عبداللہ الحارثی اور نیپال کے پُر بہادر گرنگ شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر فوج کی جانب سے چار لاشیں ملنے کی خبر دی گئی تھی، جسے بعد میں درست کرتے ہوئے تصدیق کی گئی کہ دو لاشیں اور ایک باڈی پارٹ ملا ہے۔

    لاپتہ ہونے والے نامور کوہ پیما نِرمُل پُرجا (نِمز) نے اس سے قبل آکسیجن کے بغیر دنیا کے تمام 14 بلند ترین پہاڑوں کو سر کرنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا، جس پر نیٹ فلکس نے مشہور ڈاکومینٹری بھی بنائی تھی۔ وہ اس بار آکسیجن کے بغیر دوبارہ تمام 14 چوٹیوں کو سر کرنے کے اپنے دوسرے مشن پر تھے اور براڈ پیک ان کی اس فہرست کا آخری مراحل میں سے ایک تھا۔ ان کے برانڈ ‘نِمزڈائی اسٹور’ نے تصدیق کی ہے کہ وہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور حالات کی درست معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
    گلگت بلتستان پولیس اور الپائن کلب کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کی دوپہر بارہ بجے کے قریب پیش آیا۔ انتہائی ناہموار خطے، شدید سردی اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے ریسکیو اور سرچ آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹرز اور ریسکیو ٹیمیں انتہائی احتیاط کے ساتھ لاشوں کو بیس کیمپ تک منتقل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    Related Posts

    اسرائیل اور حماس دونوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھینگا دکھا دیا، اپنے اپنے موقف پر بدستور قائم

    امریکا کی تہران پر ”بڑے حملے“ کی تیاریاں، اب آبنائے ہرمز پر پابندیاں مزید سخت ہوں گی، ایران

    ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے گھر صف ماتم بچھ گئی

    مقبول خبریں

    اسرائیل اور حماس دونوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھینگا دکھا دیا، اپنے اپنے موقف پر بدستور قائم

    براڈ پیک پر لاپتہ ہونے والے نرمل پرجا کون ہیں ؟ 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

    ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

    پرانی یادیں تازہ: اداکارہ ممتا کلکرنی کا معروف گانے’رانا جی 2.0‘ پر بڑا بیان

    پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، اضافہ روپوں میں،کمی پیسوں میں

    بلاگ

    شانگلہ میں قیامت صغریٰ

    اٹک ؛ کوبرا گینگ کا خاتمہ، سہیل ظفر چٹھہ ، اور دو سردار پولیس افسر دہشت کے خلاف جنگ کے ہیرو بن گئے

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.