دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز () کی خصوصی ہدایات پر ہفتۂ شہدائے پولیس کے سلسلے میں پولیس لائن مسجد اور ضلع بھر کے تمام تھانوں کی مساجد میں قرآن خوانی و ختم القرآن کی روح پرور تقریبات منعقد ہوئیں۔تقریبات میں پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کرتے ہوئے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ ان کے ایصال ثواب، ملک میں پائیدار امن، قومی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


