بالی وڈ:مراکشی نژاد کینیڈین معروف گلوکارہ، شاندار ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی نے اپنے تازہ ترین اور پُرستار گانے ’Slay to the Rhythm‘ کا دلکش ٹیزر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے، جو باضابطہ طور پر 31 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔
نورا فتحی نے رواں ہفتے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اورآفیشل یوٹیوب چینل پر اس گانے کا ٹیزر جاری کیا۔ اس کلپ کے ساتھ انہوں نے مداحوں کے لیے لکھا کہ ’’ٹیزر اب میرے یوٹیوب چینل پر موجود ہے، اسے لازمی دیکھیں۔‘‘
اس سنسنی خیز ویڈیو میں وہ رنگوں کی شاندار بہار کے ساتھ ایک مصروف ترین گلی میں اپنے مخصوص انداز اور دلکش رقص کے جوہر دکھاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ نیا ٹریک نورا کا پہلا سولو سنگل ہے جو فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں جاری کیے گئے ان کے پچھلے گانوں کے بعد سامنے آ رہا ہے۔ اس سے قبل وہ فٹبال ورلڈ کپ کے لیے نیا ترانہ ’چیمپئنز (فی کل مکاں)‘ بھی جاری کر چکی ہیں، جسے انہوں نے ’جیت کا نغمہ‘ قرار دیا تھا ۔
اس سے بھی پہلے مئی کے مہینے میں وہ ’سِر سِر‘ کے عنوان سے ایک اور گانا جاری کر چکی ہیں، جو اس بڑے میوزیکل منصوبے کا حصہ ہے جس کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
اپنے اس نئے پروجیکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نورا فتحی کا انسٹاگرام پر کہنا تھا کہ ’’میں اس گانے کے ساتھ خود کو بالکل مختلف محسوس کر رہی ہوں۔ یہ ایک طویل عرصے میں میرا سب سے مکمل اور جذباتی طور پر سچا پراجیکٹ ہے۔

