پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے آج شام ساڑھے چار بجے ان کی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرائی ہے۔
سلمان صفدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ متعدد درخواستوں اور مسلسل کوششوں کے بعد انھیں سات ماہ بعد عمران خان اور گیارہ ماہ بعد بشریٰ بی بی سے ملاقات کا موقع ملا۔
Today At 4:30 PM Adyala Jail Authorities facilitated 40 Mins Meeting with Mr Imran Khan & Wife Bushra Imran. After repeated applications / requests met Khan Sb after 7 Months & BB after 11 Months. Session was insufficient to cover all cases / legal matters. Both briefed me on their Health Conditions Living Conditions & Gave Fresh Instructions for Some Legal Matters & Cases.
— Barrister Salman Safdar (@BrSalmanSafdar) November 2, 2026
انھوں نے کہا کہ ملاقات تقریباً 40 منٹ جاری رہی، تاہم یہ وقت زیرِ سماعت مقدمات اور دیگر قانونی امور پر تفصیلی مشاورت کے لیے ناکافی تھا۔
سلمان صفدر کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے انھیں اپنی صحت اور جیل میں رہائش سے متعلق حالات کے بارے میں آگاہ کیا، جبکہ مختلف مقدمات اور قانونی معاملات کے حوالے سے نئی ہدایات بھی دیں۔

