مورو (رپورٹ: محمد اسلم مغل)
مورو کے قریب قمرالدین پولیس کی حدود میں واقع گاؤں مٹھل ٹوٹو میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں شانو دختر الہ جڑیو ٹوٹو نامی لڑکی مبینہ طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ کے بعد لاش کو فوری طور پر مورو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ورثاء کا کہنا ہے کہ متوفیہ شانو نے گھریلو جھگڑوں اور پریشانیوں سے تنگ آکر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ دوسری جانب، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے گہرائی سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اصل حقیقت سامنے لائی جا سکے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کی مکمل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے، جن کی روشنی میں قانون کے مطابق اگلی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

