امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے عراق میں مشترکہ حملوں اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے والے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیے جانے کے بعد بدھ کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تین ڈالر سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 3.30 ڈالر یا 3.9 فیصد اضافے کے ساتھ 87.39 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

