Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

      سام سنگ کے نئی فولڈ ایبل فونز، سمارٹ واچز اور گلاسز: فیچرز اور قیمتیں کیا ہیں؟

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    قیامت خیز بارشیں: قصور ، لاہور میں چھتیں گر نے سے 5 افراد جاں بحق!پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کا الرٹ، متعدد دریاؤں میں طغیانی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے جسے مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے۔
    این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے دریاؤں کی تازہ صورتحال جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف اضلاع اور اسلام آباد میں بارشوں کے باعث انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
    این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں خانکی، قادرآباد اور چنیوٹ پل کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پلکھو نالہ وزیرآباد میں بھی درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے۔
    دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ، دریائے چناب میں مرالہ اور تریموں، دریائے راوی میں بلوکی اور سدھنائی جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
    این ڈی ایم اے کے مطابق نالہ ایک اور پلکھو نالہ کینٹ پل پر بھی کم درجے کے سیلاب کی صورتحال موجود ہے جبکہ ڈی جی خان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے چناب میں مرالہ، خانکی، قادرآباد اور چنیوٹ پل کے مقامات پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ تریموں بیراج پر پانی کی سطح درمیانے درجے کے سیلاب تک پہنچنے کی توقع ہے۔
    ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ڈی جی خان کے پہاڑی ندی نالوں، خیبرپختونخوا کے برساتی ندی نالوں اور شمالی بلوچستان میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
    گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، ملتان، حافظ آباد اور لاہور کے شہری علاقوں میں بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
    سرگودھا میں دریائے چناب کی صورتحال تاحال کنٹرول میں ہے اور پانی کے بہاؤ میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز تقریباً اڑھائی لاکھ کیوسک پانی گزرنے کے بعد اب بہاؤ کم ہو کر ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔
    سرگودھا شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ پانچ گھنٹوں سے جاری ہے، جہاں اب تک 160 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے
    قصور کے علاقے کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں ڈھنگ شاہ میں بارش کے باعث خستہ حال مکان گرنے سے دو افراد جان سے گئے اور تین زخمی ہو گئے جبکہ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو ریلوے کالونی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
    پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چھت بوسیدہ ہونے کے باعث منہدم ہوئی۔
    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے معین کی دوسری بیٹی محفوظ رہی۔این ڈی ایم اے نے عوام کو ممکنہ سیلابی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو حساس مقامات کی نگرانی، ہنگامی ٹیموں کی تیاری اور بند ہونے والی شاہراہوں کی فوری بحالی کے انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
    این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سیلابی پانی یا تیز بہاؤ کو پیدل یا گاڑی کے ذریعے عبور نہ کریں، خطرناک مقامات پر قیام سے گریز کریں اور ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں

    Related Posts

    امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر قبضے کے لیے ہزاروں دستوں پر مشتمل زمینی فوج بھیجنے کا غور، نیویارک ٹائمز

    "جو عمران کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے”: پی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی کی جذباتی ویڈیو سامنے آ گئی

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات

    مقبول خبریں

    امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر قبضے کے لیے ہزاروں دستوں پر مشتمل زمینی فوج بھیجنے کا غور، نیویارک ٹائمز

    قیامت خیز بارشیں: قصور ، لاہور میں چھتیں گر نے سے 5 افراد جاں بحق!پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کا الرٹ، متعدد دریاؤں میں طغیانی

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات

    ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

    سونے کی قیمتوں میں پھر تیزی: چاندی برقرار

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.