مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
ہالا کے قریب ھٹ شاہ میں شاہ حبیب پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 32 سالہ مریم زوجہ متو دھاریجو کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان مبینہ طور پر موقع سے فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل ہونے والی عورت مریم کے ساتھ آنے والی سہیلی ارم زوجہ بشیر کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔جبکہ ڈی ایس پی ہالا محمد یعقوب بُرڑو کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجہ اور قتل میں ملوث دیگر ملزمان کے بارے میں مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔

