مورو (رپورٹ: محمد اسلم مغل)
مورو مددگار پولیس آپ کے ایک فون پر فوراً آپ کے پاس پہنچے گی۔اطلاع اور رابطے کے لیے پی ٹی سی ایل نمبر جاری کیا گیاہے0242423423ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل خان کھوسو کی کوشوں سے مددگار پولیس مورو کا افتتاح ڈی ایس پی مورو ڈاکٹر فائزہ سوڈھر اور انسپیکٹر علی اکبر کھوکھر نے کیا۔ڈی ایس پی ڈاکٹر فائزہ سوڈھر نے دفتر کا دورہ کر کے سہولیات کا جائزہ لیا۔ مددگار پولیس انچارج اے ایس آئی صدام حسین کھوکھر اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔ 5 نئی ہنڈا 125 موٹر سائیکلیں اور واکی ٹاکی سیٹ انچارج صدام حسین کھوکھر کے حوالے کیے۔اس موقع پر ڈی ایس پی ڈاکٹر فائزہ سوڈھر نے بتایا کہ مورو کے شہریوں کی حفاظت اور فوری واردات کی جگہ پر پہنچنے کے لیے پولیس افسران سمیت شفٹوں میں 24 اہلکار مقرر کیے گئے ہیں جو دن رات شہر میں گشت کریں گے اور اطلاع پر آپ کے پاس فوراً پہنچیں گے۔

