سکھر سے ڈویزنل بیوروچیف نصیر لاشاری کی رپورٹ کے مطابق
سکھر تھانہ اے سیکشن کی حدود میں بیچ شہر واقع واری تڑ کے علاقے میں دن دہاڑے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاکستان موٹرز کے مالک مرحوم استاد لیاقت کے گھر میں دو مسلح ڈاکو داخل ہوئے، تاہم گھر میں موجود خواتین کی چیخ و پکار پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں دو مسلح ڈاکو واضح طور پر فرار ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ فوٹیج میں ملزمان کے چہرے بھی نمایاں ہونے کے باوجود پولیس تاحال انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے

