سانگھڑ:اشفاق سلہری سے
تحصیل سنجھورو کے وارڈ نمبر 1 میں شیخ برادری کے دو گروپوں کے درمیان گھریلو تنازع پر خونی تصادم، مبینہ طور پر چار ملزمان نے چھریوں کے وار سے ریٹائر فوجی شاہنواز ولد سلطان شیخ کو ق ت ل کردیا، جبکہ تین افراد خنجر لگنے سے زخمی ہوگئے، ملزمان میں مبینہ طور پر شاہین، ذیشان، جان محمد، اور سونو شیخ شامل ہیں واقعے کے بعد شہر میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال سنجھورو منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے سنجھورو پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی سانگھڑ، پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے


