سیالکوٹ سلیم احمد اعوان شیخو
نہر سے گاڑی سمیت لاش برآمد ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ ہرناہ میں ایم آر لنک کینال سے ریسکو 1122 کی ٹیم نے تقریباً ایک گھنٹہ کی تلاش کے بعد ایک شخص 40 سالہ محمد صدیق ولد لیاقت کی لاش اور گاڑی برآمد کی ہے جبکہ لاش کئی روز گزرنے کے بعد مسخ ہو چکی تھی۔ریسکو 1122 ٹیم نے لاش گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دی یے۔

