سیالکوٹ۔ سلیم احمد اعوان شیخو
وزیراعلیٰ پنجاب کی نئی الیکٹرک بس سروس کے آغاز کے بعد پہلا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔یہاں سیالکوٹ سے پسرور جانے والی الیکٹرک بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ یہ واقعہ پسرور کے علاقے بڈیانہ کے قریب پیش آیا جس کے بعد متاثرہ بس کو تھانہ بڈیانہ کے سامنے کھڑا کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ شیشے ٹوٹنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

