سیالکوٹ۔ سلیم احمد اعوان شیخو
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ کے سیکرٹری مظفر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سیالکوٹ کو دی جانے والی گرین الیکٹرک بسوں میں پسرور جانے والی گرین الیکٹرک بس میں حفاظتی سلنڈر کی پن کھلنے سے گیس پھیل گئی۔انھوں نے کہ بڈیانہ کے قریب نامعلوم مسافر نے مذکورہ بس کے فائر سیفٹی سلنڈر کی پن نکال دی جس کے باعث بس میں گیس پھیلنے پر مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی اور مسافر بس کے شیشے توڑ کر باہر نکل آئے جبکہ مذکورہ حادثہ کے بعد بس واپس سیالکوٹ پہنچا دی گئی۔انھوں نے کہا ہے کہ کسی مسافر سے غلطی سے پن نکلی ہے اس لئے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔واضع رہے کہ گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح دو روز قبل کیا گیا تھا۔

