بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
چیئرمین لوکل ڈومیسائل کمیٹی و اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمد جان جمالدینی کے زیر صدارت مستونگ کی مختلف یونین کونسلوں کی لوکل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
(پڑنگ آباد،) (شمس آباد،) (کاریزنوتھ،) (درینگڑھ)، (کانک،) (غلام پیڑیز)
اجلاس میں سائلین نے لوکل سرٹیفکیٹس کے حصول کے لیے اپنی درخواستیں مکمل کوائف کے ساتھ کمیٹی کے سامنے پیش کیں۔ سائلین کی درخواستوں کی چھان بین کے بعد کمیٹی ممبران اور متعلقہ پٹواری نے ان کے کاغذات پر سفارشات درج کیں۔ اس کے بعد مزید کارروائی کے لیے درخواستیں متعلقہ برانچ انچارج، کمپیوٹرائزڈ لوکل برانچ کو ارسال کر دی گئیں


