دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز () کی ہدایت پر ضلع بھر میں بارشوں کے پیش نظر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ عوام الناس، بالخصوص بچوں کو ندی نالوں اور دریائے پنجکوڑہ کے کناروں سے دور رکھ کر ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر کنٹرول روم دیر بالا کے نمبر 0944880493 پر رابطہ کریں۔

