نواب شاہ (نمائندہ بے نقاب نفیس آرائیں)
۔
پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر نواب شاہ میں بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے خلاف پیپلز پارٹی نے پریس کلب کے سامنے شدید احتجاجی دھرنا دیا ہے۔ دھرنے میں رکن اسمبلی غلام قادر چانڈیو، ضلعی صدر سالم زرداری، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور خواتین سمیت کارکنا ن کی بڑی تعداد میں شرکت ،تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پانی کی ابی دہشت گردی کے خلاف نواب شاہ پریس کے سامنے جیالوں کا ہجوم۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جیالوں نے احتجاجی ریلی نکالی جو بعد میں دھرنے اور جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ضلعی صدر سالم زرداری، رکنِ اسمبلی غلام قادر چانڈیو اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطے کے امن کی تباہی کے مترادف ہے۔ رہنماؤں نے مئی 2025 میں پاک فوج کی جانب سے دشمن کے ایس 400 سمیت دیگر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے واضح کر دیا ہے کہ ملک کے دفاع کی خاطر کسی بھی حد تک جائیں گے۔ جیالوں نے مودی حکومت کے خلاف "بھارتی آبی دہشت گردی نامنظور” کے فلک شگاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ پر انحصار کرنے والے خاندانوں کے روزگار اور زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے احتجاج کے اختتام پہ جیالوں کے وزیراعظم بلاول کے نعرے لگائے گئے۔

