Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

      عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "ہم سے غلطی ہوئی”:ایران امریکا کی آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے آخری وارننگ، سب نگاہیں مسقط پر، پسِ پردہ کہانی منظرِ عام پر، ایگزیوس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن/مسقط: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ فوری طور پر عوامی سطح پر تسلیم کرے کہ آبنائے ہرمز ایک کھلی اور فری ٹول (ٹول فری) گزرگاہ ہے،کئے گئے حملوں کی مذمت کرے اور تجارتی جہازوں پر حملے بند کرے۔ امریکی حکام کے مطابق، اگر ایران نے ہفتے کے روز ہونے والے مذاکرات کے بعد اپنی پوزیشن واضح نہ کی تو اسے "سخت نتائج” کا سامنا کرنا پڑے گا۔
    امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ رواں ہفتے جھڑپوں کے بعد ایرانی حکام نے نجی رابطوں میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم سے غلطی ہوئی، ہمیں مذاکرات جاری رکھنے چاہییں۔” تاہم، ایران کے سرکاری ترجمان اسماعیل بقائی نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے صرف قطری ثالثوں کی درخواست پر بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
    ایگزیوس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عمانی وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی کے درمیان ہفتے کے روز مسقط میں ہونے والی ملاقات کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس ملاقات کا مرکز آبنائے ہرمز کی صورتحال اور بحری سیکیورٹی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے اس بیان کے منتظر ہیں جس میں وہ جہازوں پر حملے بند کرنے کا عہد کرے۔
    کیا جوہری معاہدہ خطرے میں ہے؟
    ایگزیوس کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کو تشویش ہے کہ کیا ایران، جس نے ایک تین ہفتے پرانا مفاہمت کا معاہدہ (MOU) توڑ کر جہازوں پر گولہ باری کی، وہ کسی بڑے اور پیچیدہ جوہری معاہدے پر عمل کرنے کے قابل بھی ہے؟ ایک امریکی عہدیدار نے خبردار کیا کہ صدر ٹرمپ نے مذاکرات کاروں کو وقت اور موقع دیا ہے، لیکن "یہ موقع محدود ہے”۔ اگر جوہری معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکا کے پاس متبادل منصوبے تیار ہیں۔
    امریکی حکام کا یہ بھی ماننا ہے کہ ایرانی حکومت کے اندر ایک طاقت کی کشمکش جاری ہے۔ ایک طرف وہ عناصر ہیں جو امریکا کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ دوسری طرف سخت گیر قوتیں ہیں جو مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے اشتعال انگیزی کر رہی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ اب یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ آیا ایرانی قیادت اپنے اندرونی عناصر کو کنٹرول کر پاتی ہے یا نہیں۔

    Related Posts

    فیفا عالمی کپ: سیمی فائنل میں ایمباپے اور یامال کی فیصلہ کن ٹکر، کس کے سر سجے گا تاج؟

    بنکاک،پب میں آتشزدگی،27 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ: دو نئے صوبوں تک پہنچی وبا، متاثرین اور اموات میں اضافہ

    مقبول خبریں

    فیفا عالمی کپ: سیمی فائنل میں ایمباپے اور یامال کی فیصلہ کن ٹکر، کس کے سر سجے گا تاج؟

    بنکاک،پب میں آتشزدگی،27 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ: دو نئے صوبوں تک پہنچی وبا، متاثرین اور اموات میں اضافہ

    مصر کے شہر الاقصر میں فرعونوں کے عہد کا مقبرہ دریافت، نئی سلطنت کے دور سے تعلق کا امکان

    سونے اور چاندی کی قیمت کم ہو گئی

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.