Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

      اسپیس ایکس اے آئی کا نیا شاہکار: "گروک 4.5” متعارف، اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے لیے بڑا چیلنج

      سمندر میں لاپتہ نجی کارگو طیارے کی تلاش میں اہم پیشرفت؛ اوڑمارہ کے ساحل کے قریب ملبہ مل گیا

        بدھ کو زمین پر 99% لوگوں کو ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی ملے گی

      فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دھرنا کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کی درخواست پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بی اے مال کے قریب جاری دھرنے کے شرکاء اور شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق دھرنا کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے جس کے نتیجے میں دھرنا کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کی درخواست پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سینیٹر منظور احمد کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ پہلے دن سے دھرنا کمیٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور مسئلے کے پرامن اور باوقار حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہے انہوں نے کہا کہ ان کا متاثرہ خاندانوں اور ان کے بزرگوں سے باہمی عزت و احترام پر مبنی دیرینہ تعلق ہے جوآئندہ بھی برقرار رہے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت کی جانب سے کسی بھی سطح پر کوئی کوتاہی یا غلطی ہوئی ہے تو اسے تسلیم کرتے ہوئے اس کا ازالہ کیا جائے گا اور ممکنا داد رسی کی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بلوچستان اپیکس کمیٹی میں وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف بگٹی وہ متاثرہ خاندانوں سے کیے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کے پابند ہیں وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ شہداء کے ورثاء کو مالی معاوضہ فراہم کیا جائے گا، اہل خانہ کو سرکاری ملازمتیں دی جائیں گی اور شہداء کے بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں ریاست دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا حکومت، عوام اور تمام ریاستی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق مذاکرات کے اختتام پر دھرنا کمیٹی اور شہداء کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی یقین دہانیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا

    Related Posts

    پنجاب میں قیامت خیز گرمی کا الرٹ: درجہ حرارت 55 ڈگری تک جانے کا امکان، ہنگامی اقدامات شروع

    ضلعی عدالتوں کیلئے ازسر نو انسپکشن ججز مقرر کر دئیے گئے

    فیروزوالا: دوسری حاملہ بیوی کو آگ لگا کر زندہ جلا دینے والا سفاک  چھوٹا تھانیدار گرفتار

    مقبول خبریں

    پنجاب میں قیامت خیز گرمی کا الرٹ: درجہ حرارت 55 ڈگری تک جانے کا امکان، ہنگامی اقدامات شروع

    فیروزوالا: دوسری حاملہ بیوی کو آگ لگا کر زندہ جلا دینے والا سفاک  چھوٹا تھانیدار گرفتار

    عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کے ریٹ بڑھ گئے

    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل سیٹھ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    بلاگ

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    ڈی آئی جی اپریشن لاہور پر تنقید کیوں ؟ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.