بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
ہردلعزیز محسنِ جھل مگسی، نوابزادہ طارق خان مگسی کی سیف آباد آمد پر عوامی و سماجی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر علی شیر راہیجہ مگسی، محمد نواز مگسی، محمد صالح مگسی؛ اے ڈی ایس پی جھل مگسی محمد یونس مگسی سمیت علاقہ کے معززین نے ان سے ملاقات کی اور مختلف اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔ملاقات کے دوران دیگر علاقہ مکینوں نے بھی اپنے انفرادی اور عوامی مسائل سے نوابزادہ طارق خان مگسی کو آگاہ کیا، جس پر انہوں نے فوری پر متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں اور مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سیکرٹری ممتاز مگسی بھی موجود تھے۔

