Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کے پانی کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدمات کیے جائیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت 276 ویں کور کمانڈرز کانفرنس پیر کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔
    سندھ طاس معاہدے سے متعلق انڈیا کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے کانفرنس کے شرکا نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی 24 اپریل 2025 کی ہدایت اس بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔کور کمانڈرز کانفرنس کا کہنا تھا کہ ’افواج پاکستان حکومتی ہدایات اور پاکستانی عوام کی اُمنگوں کے مطابق پاکستان کے پانی کے جائز حصے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے سے قطعاً گریز نہیں کریں گی۔
    اس موقعے پر فیلڈ مارشل عاصم نے کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا سے کہا کہ ’پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔‘
    افواج پاکستان کے شعیہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس نے افغان طالبان رجیم کے زیرِ تسلط علاقوں سے پاکستان پر انڈین حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کے حملوں کی منصوبہ بندی اور مسلسل استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
    کور کمانڈرز کانفرنس کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج آپریشن غضب لِلحق کے تحت افغان طالبان کے زیر قبضہ علاقوں سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں گی۔‘
    ’خطے میں پائیدار امن و استحکام افغان طالبان کے زیر تسلط زمین پر انڈین پراکسیز کی روک تھام سے مشروط ہے، یہ ذمہ داری افغان طالبان رجیم کی خودساختہ لیڈر شپ کی ہے کہ اُن کے زیرِتسلط زمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔‘
    فورم کا کہنا تھا کہ ’معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد دُشمن چاہتا ہے کہ کسی طرح ہائبرڈ وارفیئر اور جھوٹے بیانیوں کی مدد سے پاکستان میں بدامنی پھیلائی جائے۔‘
    ’بیرونی مدد سے انتشار پھیلانے والی ہر ایسی کوشش کو بغیر کسی پس و پیش کے سختی سے کُچل دیا جائے گا،
    کور کمانڈرز کانفرنس نے مزید کہا کہ ’پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی عوام کے تحفظ اور دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد رہیں گی۔‘
    کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ ’دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں گورننس کا بہترین نظام مہیا کیا جائے، ایسا مضبوط انتظامی ڈھانچہ جو نہ صرف عوامی خدمت اور فلاح و بہبود پر مرکوز ہو بلکہ مذموم سیاسی پُشت پناہی میں پنپنے والے دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو بھی توڑے۔‘
    کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ ’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور خطے کے امن کا انحصار سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت فراہم کرنے پر ہے۔‘
    کور کمانڈرز کانفرنس نے علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی پر پاکستان کے تعمیری کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    Related Posts

    راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی: سوشل میڈیا اسٹار عائشہ گلامنہ کے قتل میں ملوث والد اور بھائی سمیت پانچ ملزمان گرفتار

    نواز شریف کا فیصل آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ، والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

    ملتان میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات،

    مقبول خبریں

    راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی: سوشل میڈیا اسٹار عائشہ گلامنہ کے قتل میں ملوث والد اور بھائی سمیت پانچ ملزمان گرفتار

    نواز شریف کا فیصل آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ، والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

    ملتان میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات،

    غزہ سے آنے والی 4 پتنگوں نے اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگوادیں؛ دلچسپ ویڈیو وائرل

    شرارت یاغفلت، نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل ریلوے ٹریک پر کھڑی کردی مال گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی

    بلاگ

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.