Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

      یہ مشن آخری نہیں بلکہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

      ’’صدر ٹرمپ نے یاری نبھا دی’’ جینسن ہوانگ دوبارہ اینویڈیا کے سی ای او مقرر

      واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

      تاریخ رقم: ترکیہ بغیر پائلٹ کے لڑاکا طیارے ’قزل ایلما‘کو فوج میں شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب کو جادو ٹونوں کے ذریعے چلایا جاتا رہا، مؤکلوں سے نکال کر اب جدید بنا رہے ہیں، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انہیں وزارت اعلیٰ سنبھالنے سے پہلے جو پنجاب ملا وہ جادو ٹونے اور مؤکلوں کے ذریعے چلایا جا رہا تھا، تاہم اب صوبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ کی فراہمی طلبہ پر احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے، نوجوانوں پر سرمایہ کاری ہی ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

    اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت صرف 20 ماہ میں ڈھائی لاکھ گھر تعمیر ہو چکے ہیں۔ یہ وہ محنت کش خاندان ہیں جو ساری زندگی کرائے کے گھروں میں رہتے تھے اور اپنے گھر کا خواب پورا نہیں کر سکتے تھے۔ ایک خاتون کے پانچ بچے تھے، کبھی ہمسائے کی چھت پر تو کبھی کسی کے صحن میں رات گزارتے تھے۔ آج ان کا اپنا گھر تعمیر ہو رہا ہے۔ یہی اس منصوبے کی اصل کامیابی ہے۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
    #MaryamNawazInRawalpindi⁩

    — PMLN (@pmln_org) November 24, 2026


    راولپنڈی میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں، ہر بچے کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسکالر شپ میرٹ پر دی جا رہی ہے تاکہ مستحق اور ہونہار طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
    انہوں نے کہا کہ طلبہ کی کامیابی ان کے والدین کی محنت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہیں معلوم ہے کہ بچوں کی تعلیم اور فیسوں کے اخراجات برداشت کرنا والدین کے لیے کتنا مشکل ہوتا ہے۔ ان کے بقول طلبہ کے ہاتھ میں پاکستان کا مستقبل ہے اور انہیں دیکھ کر ان کا اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے۔
    مریم نواز نے کہا کہ انہیں وزارت اعلیٰ سنبھالے ایک ہزار دن ہوچکے ہیں اور اس عرصے میں راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں نمایاں ترقیاتی کام کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں نئی سڑکیں اور پارک بن رہے ہیں جبکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    شاباش وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ، اہلییانِ راولپنڈی https://t.co/kfmh0VLe0G

    — Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 24, 2026


    وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اب دوسرے صوبوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں میں مثال بن رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب کی طرز پر ستھرا آزاد کشمیر پروگرام شروع کیا، جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی صاف ستھرا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں اب تک 1100 الیکٹرک بسیں متعارف کرائی جاچکی ہیں، جبکہ آئندہ چند ماہ میں مزید 3 ہزار بسیں لائی جائیں گی۔ ان کا ہدف ہے کہ اگلے دو سال میں صوبے میں کم از کم 5 ہزار بسیں چل رہی ہوں اور ہر شہر و تحصیل میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہو۔

    These aren’t scenes from a public rally or a Jalsa. CM Maryam Nawaz Sharif simply arrived to inaugurate a development project. UNREAL

    #MaryamNawazInRawalpindi https://t.co/odIYYyPsit

    — PMLN (@pmln_org) November 24, 2026


    مریم نواز کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت ایک ہزار دنوں میں ڈھائی لاکھ گھر تعمیر کیے جاچکے ہیں، جبکہ مجموعی ہدف 5 لاکھ گھروں کی تعمیر ہے۔ اسی عرصے میں صوبے کے مختلف اضلاع اور ان کے درمیان 50 ہزار کلومیٹر سڑکیں بھی تعمیر کی گئی ہیں۔
    صحت کے شعبے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کیتھ لیبز اور امراض قلب کے مراکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ اگلے 18 ماہ میں راولپنڈی سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں کینسر اسپتال مکمل کرکے فعال کردیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایک ہزار کلینکس آن ویلز عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

    اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو اقوام متحدہ نے بھی عالمی سطح پر تسلیم کیا اور عمان کے شہر مسقط میں مجھے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ سفر ابھی شروع ہوا ہے ہمارا ہدف پانچ لاکھ گھر تعمیر کرنا ہے۔ اسی طرح ایک ہزار دن میں پنجاب بھر میں 50 ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر اور بحال کی گئی ہیں۔ آج شہروں کے درمیان سفر بہتر، ہموار اور محفوظ سڑکوں کے ذریعے ممکن ہو رہا ہے۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
    #MaryamNawazInRawalpindi⁩

    — PMLN (@pmln_org) November 24, 2026


    وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں سیف سٹی منصوبہ صرف لاہور تک محدود تھا، تاہم اب پنجاب کے 41 شہروں میں یہ سہولت موجود ہے۔ حکومت کوڑے سے بائیو گیس بنانے اور اسے توانائی سمیت دیگر مفید وسائل میں تبدیل کرنے کے منصوبوں پر بھی غور کررہی ہے۔امن و امان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اب بدمعاشی، ڈالہ کلچر اور قانون سے بالاتر ہونے کی کوئی گنجائش نہیں۔
    ان کے مطابق ماضی میں صوبے میں مافیا سرگرم تھے، تاہم اب جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں اور موٹر سائیکل چوری جیسے واقعات پر بھی فوری جوابدہی ہوتی ہے۔

    مجھے خوشی ہوتی ہے جب چھوٹے بچے گرین بس میں آرام دہ نشستوں پر بیٹھ کر اسکول جاتے ہوئے اپنا ہوم ورک کرتے ہیں۔ بسوں میں مفت وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ اس وقت پنجاب میں 1100 گرین بسیں چل رہی ہیں اور صرف راولپنڈی میں 80 بسیں موجود ہیں۔ اگلے چند ماہ میں 3000 اور اگلے دو سال میں کم از کم 5000 بسیں پنجاب کے شہروں اور تحصیلوں میں ہوں گی۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
    #MaryamNawazInRawalpindi⁩

    — PMLN (@pmln_org) November 24, 2026


    انہوں نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے کہا کہ کسی کو خواتین کو ہراساں کرنے، تشدد یا بدتمیزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خواتین کو شکایات درج کرانے کے لیے جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔
    مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں سفارش اور پرچی کے بجائے میرٹ اور محنت کو ترجیح دی جارہی ہے، کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے طلبہ کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اپنی تعلیم اور مستقبل پر توجہ دیں۔

    Related Posts

    ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوسرےروز بھی کمی، تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

    1087 لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے علیحدہ ٹیم بنائیں “؛ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا IGپنجاب کوحکم

    مقبول خبریں

    ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوسرےروز بھی کمی، تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

    1087 لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے علیحدہ ٹیم بنائیں “؛ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا IGپنجاب کوحکم

    لاہور:’اے آئی کے ذریعے‘ تعلیمی ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، فرسٹ ایئر کا طالب علم AI کے ذریعے ہی گرفتار

    پنجاب کو جادو ٹونوں کے ذریعے چلایا جاتا رہا، مؤکلوں سے نکال کر اب جدید بنا رہے ہیں، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب

    بلاگ

    امتیاز حسین امتیاز: دھرتی کی تاریخ و ثقافت کا امین، ستارۂ پنجاب کا مستحق

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.