Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      یہ مشن آخری نہیں بلکہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

      ’’صدر ٹرمپ نے یاری نبھا دی’’ جینسن ہوانگ دوبارہ اینویڈیا کے سی ای او مقرر

      واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

      تاریخ رقم: ترکیہ بغیر پائلٹ کے لڑاکا طیارے ’قزل ایلما‘کو فوج میں شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

      امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    1087 لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے علیحدہ ٹیم بنائیں “؛ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا IGپنجاب کوحکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں لاپتہ ہونے والی خواتین کی عدم بازیابی پر پولیس کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے کڑا استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ حیرت ہے آپ کی ناک کے نیچے سے اتنی بڑی تعداد میں خواتین لاپتہ ہو گئیں، آخر 1087 خواتین کو اب تک بازیاب کیوں نہیں کرایا جا سکا؟
    سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب پولیس کے انویسٹیگیشن ونگ کی کارکردگی کو غیر فعال قرار دیتے ہوئے سخت ریمارکس دیے۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ "کیا آپ کی کمانڈ میں پولیس کی کارکردگی یہ رہ گئی ہے؟”
    چیف جسٹس نے لاہور پولیس کے تفتیشی نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کی موجودہ ٹیم کام کرنے کے قابل نہیں رہی، لہٰذا اسے فوری طور پر تبدیل کر کے ایسے قابل افسران تعینات کیے جائیں جو واقعی کام کر سکیں۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت افسران کو واضح پیغام دیں کہ وہ روایتی طرزِ عمل ترک کر کے تفتیش کا طریقہ کار بدلیں، جبکہ بازیاب کرائی جانے والی خواتین کی تفصیلات اور انہیں کس کے حوالے کیا گیا، اس کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔
    سماعت کے دوران چیف جسٹس نے انسانی ہمدردی اور سماجی پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جب کسی غریب گھرانے کی بچی لاپتہ ہو جائے تو اہلِ خانہ پر کیا قیامت گزرتی ہے، اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ عدالت نے تلخ حقیقت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے بااثر لوگوں اور پولیس افسران کے گھروں میں ایسے معاملات پیش نہیں آتے، اسی لیے بچیوں کی بازیابی ان کی ترجیح اور مسئلہ نہیں ہے۔
    عدالتِ عالیہ نے لاپتہ خواتین کے مقدمات کی حساسیت کے پیشِ نظر اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ خواتین کی بازیابی کے کیسز میں خواتین پولیس افسران کو تعینات کیا جائے۔ چیف جسٹس نے سرکاری لاء افسر کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب حکومت سے بات کر کے خواتین کی بازیابی کے کیسز کے لیے ایک الگ اور خصوصی ونگ قائم کرنے کے حوالے سے آئندہ سماعت پر جامع رپورٹ عدالت میں پیش کریں

    Related Posts

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوسرےروز بھی کمی، تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

    لاہور:’اے آئی کے ذریعے‘ تعلیمی ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، فرسٹ ایئر کا طالب علم AI کے ذریعے ہی گرفتار

    پنجاب کو جادو ٹونوں کے ذریعے چلایا جاتا رہا، مؤکلوں سے نکال کر اب جدید بنا رہے ہیں، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب

    مقبول خبریں

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوسرےروز بھی کمی، تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

    1087 لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے علیحدہ ٹیم بنائیں “؛ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا IGپنجاب کوحکم

    لاہور:’اے آئی کے ذریعے‘ تعلیمی ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، فرسٹ ایئر کا طالب علم AI کے ذریعے ہی گرفتار

    پنجاب کو جادو ٹونوں کے ذریعے چلایا جاتا رہا، مؤکلوں سے نکال کر اب جدید بنا رہے ہیں، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب

    ایران: بغیر حجاب آن لائن کنسرٹ پر گلوکارہ پرستو احمدی اور 4 ساتھیوں کو 74، 74 کوڑے مار دیے گئے

    بلاگ

    امتیاز حسین امتیاز: دھرتی کی تاریخ و ثقافت کا امین، ستارۂ پنجاب کا مستحق

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.