Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں: حکومت نے الیکٹرک سواری خریدنے والے شہریوں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے

      سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

      یوٹیوب شارٹس میں بڑی تبدیلی: اب تصاویر کے ذریعے بھی اسٹوری سنائیں

      سب میرین کیبل میں خرابی، انٹر نیٹ سست ، موبائل رجسٹریشن کا عمل معطل: پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آ گیا

      گوگل پر اربوں ڈالر کا جرمانہ: سویڈش عدالت کا تاریخ ساز فیصلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    غیر ملکی لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کا کیس؛ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا اہم انکشاف، ’’باس‘‘کی گرفتاری؟ یہ کیس سی سی ڈی کو نہیں جائے گا،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے غیر ملکی لڑکیوں کے اغوا، بازیابی اور قانونی کارروائی کے تمام حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کیس کی حساسیت کے پیشِ نظر پولیس نے ہر قدم میرٹ پر اٹھایا۔یہ کیس سی سی ڈی کو نہیں دیا جائے گا ، لاہور پولیس اس کیس کو خود دیکھے گی

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/07/tweeload_req419wk.mp4

    ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 26 جون کو دو لڑکیاں اسلام آباد پہنچیں اور 29 جون کو لاہور آئیں۔ یکم جولائی کو ان کے اغوا کی کال موصول ہوتے ہی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فوری کارروائی شروع کی۔ ملزمان کی گاڑی کو ٹریس کیا گیا اور اس کی لوکیشن کی مدد سے سرگودھا کے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ فیصل کامران نے بتایا کہ دورانِ چھاپہ ایک فیملی نے انہیں ڈرانے کی کوشش کی اور خود کو نائب وزیراعظم کا رشتہ دار ظاہر کیا، تاہم پولیس نے دباؤ میں آئے بغیر کارروائی جاری رکھی اور ملزم رضا ڈار کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

    بازیابی کے بعد معلوم ہوا کہ لڑکیاں وینزویلا کی شہری ہیں اور سپین میں مقیم ہیں۔ چونکہ پاکستان میں وینزویلا کی سفارت خانہ موجود نہیں، اس لیے ڈچ ایمبیسی سے رابطہ کیا گیا۔ پولیس کو شدید دباؤ کا سامنا تھا کیونکہ لڑکیوں کی فلائیٹ 2 جولائی کی صبح طے تھی۔غیر ملکی خواتین کے کیس میں چار مزید افراز گرفتار ہوئے ہیں چار پہلے گرفتار ہیں باس نامی شخص وحید ہے وہ بھی گرفتار ہو چکا ہے
    ڈی آئی جی آپریشنز نے اعتراف کیا کہ ایک ایسے کیس میں، جس میں زیادتی کا پہلو شامل ہو، دفعہ 164 کا بیان قانونی طور پر ناگزیر ہوتا ہے۔ اس بیان کے حصول کے لیے ڈیوٹی مجسٹریٹ سے رابطے کی کوشش کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر انہوں نے جوڈیشری سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد صرف ملک اور عدالتی نظام کی ساکھ کو محفوظ بنانا تھا۔
    انہوں نے وضاحت کی: "اگر لڑکیاں بغیر بیان دیے چلی جاتیں تو انٹرنیشنل فورمز پر ہمارے قانونی نظام پر سوال اٹھتے۔”
    لڑکیوں کے میڈیکل اور نیدرلینڈز کے قونصلر کی موجودگی میں 164 کے بیان کے بعد، دونوں بازیاب ہونے والی غیر ملکی لڑکیاں پولیس کی تحقیقات سے مکمل طور پر مطمئن ہو گئیں۔ بیان کے دوران زیادتی کرنے والے اور دھمکیاں دینے والے ملزمان کی نشاندہی ہو چکی ہے۔
    ڈی آئی جی فیصل کامران نے عزم کا اظہار کیا کہ اعلیٰ افسران کی ہدایت کے مطابق کیس کی تفتیش میرٹ پر جاری ہے اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا تاکہ پاکستان کے عالمی تشخص کو بہتر بنایا جا سکے

    Related Posts

    بالی ووڈ کے ‘مسٹر پرفیکشنسٹ’ رشتہ ازدواج میں منسلک؛ عامر خان نے گوری اسپریٹ کے ساتھ تیسری شادی کر لی

    حیدرآباد میں گرمی کا زور، سڑکیں ویران

    قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں فائرنگ، 4 افراد جان بحق

    مقبول خبریں

    قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں فائرنگ، 4 افراد جان بحق

    اسلام آباد: خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم شہید

    خواتین  ٹی-20 ورلڈ کپ کا فائنل آج،  آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میں ہوگا مقابلہ، جانئے کس کا پلڑا ہوگا بھاری

    پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات

    غیر ملکی لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کا کیس؛ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا اہم انکشاف، ’’باس‘‘کی گرفتاری؟ یہ کیس سی سی ڈی کو نہیں جائے گا،

    بلاگ

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟ چند سادہ احتیاطی تدابیر جو جان بچا سکتی ہیں

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟

    اور:- کوئی تو ہماری ان چیخوں کو سنتا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.