سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
گوجرانوالہ میں جادو کے اثرات ختم کرنے کے لئے 4 سالہ بچی کو جلانے والے چار ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تو فاضل مجسٹریٹ نے متاثرہ بچی مرحا کے 2 بھائیوں حسیب اور منیب کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ بچی کی ماں لبنی اور بہن مزمل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا یاد رہے کہ گزشتہ روز تھانہ اروپ پولیس نے البدر ٹائون میں کالے جادو کے اثرات اور جن کے سایہ کو ختم کرنے کے لئے لبنی اور اس کے مذکورہ بیٹوں و بیٹی نے 4 سالہ بیٹی مرحا کو جلانے کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا جبکہ متاثرہ بچی مرحا میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے۔

