پینسرہ (نمائندہ خصوصی)
ٹریفک سیکٹر پینسرہ نے ماہ جون 2026 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 89 لاکھ 45 ہزار 500 روپے کے چالان کیے۔اس حوالے سے صحافی سردار ملک فہد سرور سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک سیکٹر انچارج میاں ذیشان نے بتایا کہ ماہ جون میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی۔میاں ذیشان نے ماہ جون کی کارکردگی کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ:- ویگن اوور لوڈنگ 672 گاڑیوں کے چالان کیے گئے- ون وے کی خلاف ورزی 206 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی – بغیر لائسنس ڈرائیونگ 135 افراد کو چالان کیا گیا- بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواری 898 موٹر سائیکل سواروں کے چالان ہوئے- سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی 342 گاڑی ڈرائیوروں کو جرمانے کیے گئےٹریفک سیکٹر انچارج میاں ذیشان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ جون کے دوران مجموعی طور پر 89 لاکھ 45 ہزار 500 روپے کے چالان کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اوور لوڈنگ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا جان لیوا حادثات کی بڑی وجہ ہے، اس لیے ان خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ والدین سے بھی گزارش کی کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کے لیے نہ دیں۔میاں ذیشان نے بتایا کہ محرم الحرام کے پیش نظر بھی خصوصی ٹریفک پلان پر عمل درآمد کروایا گیا اور جلوسوں کے روٹس پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا گیا۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 ہر وقت فعال ہے۔

