روپوال: (جلیل نقوی)
تھانہ نیلہ کے علاقے قصبہ روپوال سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ غیر شادی شدہ خاتون خالدہ پروین دختر رستم خان، جو ذہنی توازن درست نہ ہونے کے باعث کچھ عرصہ قبل گھر سے لاپتہ ہوگئی تھیں، کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خالدہ پروین ماضی میں بھی متعدد بار گھر سے چلی جاتی تھیں تاہم بعد ازاں واپس آ جاتی تھیں۔ آج قصبہ روپوال کے قریب ایک خاتون کی ایک جوتی اور مسخ شدہ کھوپڑی برآمد ہوئی، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لاپتہ خاتون کی ہو سکتی ہے۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ نیلہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مزید حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

