Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

      اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

      بالی: شرارتی بندربرطانوی سیاح کا موبائل فون چھین کر فرار، سیلفیاں اتارتارہا، فون کیسے بازیاب ہوا؟

      ’’ہنڈائی الینٹرا ‘‘کی نئی 8th جنریشن ماڈل لانچ: جدید ڈیزائن، کشادہ کیبن اور نئے فیچرز کے ساتھ زبردست انٹری

      سام سنگ کی نئی حکمت عملی: ’گلیکسی ایس 27 پرو‘ میں بڑی خصوصیات متعارف کرادیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہنگورجہ: ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     

    ہنگورجہ (رپورٹ: فیاض محسن سولنگی):

     

    ہنگورجہ تھانے کی حدود میں لعل بخش اسٹاپ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ممتاز مارواڑی جاں بحق ہوگیا، جبکہ واقعے کے بعد پولیس کی فوری کارروائی میں فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا گیا۔ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق ممتاز مارواڑی اپنی موٹر سائیکل پر لعل بخش اسٹاپ کے قریب پہنچا تو پہلے سے موجود مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک کر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ ممتاز نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے لگے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگورجہ پولیس بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر ہنگورجہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ نوجوان کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا، جبکہ ورثاء اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔ ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔دوسری جانب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف ذرائع کی مدد سے فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا۔ کچھ ہی دیر بعد پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں دو ملزمان زخمی ہوگئے اور پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واردات میں ملوث دیگر ساتھیوں تک بھی پہنچا جا سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور کسی بھی ملزم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔دن دہاڑے پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے بعد ہنگورجہ اور گردونواح میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ شہریوں نے امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے گشت بڑھانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔مقتول ممتاز مارواڑی کے ورثاء نے حکومت اور اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا، تاہم پولیس حکام کے مطابق قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    Related Posts

    کوئٹہ ،ینگ ڈاکٹرز کا ایمرجنسی سمیت تمام سروسز کے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ

    سرکاری کرسیوں کا تقدس پامال کرنا اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا معمول بن گیا

    چکوال: ایس ایچ او تھانہ نیلہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں، چاولی کا دیرینہ زمینی تنازعہ صلح میں تبدیل

    مقبول خبریں

    ہنگورجہ: ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی حکومت مزید مضبوط،

    فٹبال ورلڈ کپ میں بڑے اپ سیٹ، چار مرتبہ کا عالمی چیمپئین مقابلے سے باہر

    برطانیہ میں سیاسی  پناہ حاصل کرنیوالوں کی موجیں ختم: اب ‘پناہ کے عوض’ 10 ہزار پاؤنڈز واپس کرنے ہوں گے!

    نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

    بلاگ

    ’’امن معاہدہ کا مستقبل ‘‘ میاں حبیب کے کالم سے اقتباس

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.