Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

      اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

      بالی: شرارتی بندربرطانوی سیاح کا موبائل فون چھین کر فرار، سیلفیاں اتارتارہا، فون کیسے بازیاب ہوا؟

      ’’ہنڈائی الینٹرا ‘‘کی نئی 8th جنریشن ماڈل لانچ: جدید ڈیزائن، کشادہ کیبن اور نئے فیچرز کے ساتھ زبردست انٹری

      سام سنگ کی نئی حکمت عملی: ’گلیکسی ایس 27 پرو‘ میں بڑی خصوصیات متعارف کرادیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    برطانیہ میں سیاسی  پناہ حاصل کرنیوالوں کی موجیں ختم: اب ‘پناہ کے عوض’ 10 ہزار پاؤنڈز واپس کرنے ہوں گے!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن (ویب ڈیسک): برطانوی حکومت نے پناہ گزینوں سے متعلق ایک انتہائی سخت اور متنازعہ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت برطانیہ میں پناہ پانے والے افراد کو اپنی رہائش اور حکومتی معاونت کے اخراجات کی مد میں تقریباً 10 ہزار پاؤنڈز کی رقم حکومت کو واپس کرنا ہوگی۔
    برطانوی پارلیمان میں منگل کو پیش کیے جانے والے نئے ‘امیگریشن اینڈ اسائلم بل’ کے تحت یہ قانون لاگو کیا جائے گا۔ اس نئی شرط کا اطلاق ان تمام پناہ گزینوں پر ہوگا جو مستقل سکونت (Permanent Residency) حاصل کرنے کے اہل بننا چاہتے ہیں اور جنہیں برطانیہ میں کام کرنے کا حق حاصل ہے۔
    برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ "پناہ ایک حق تو ہے مگر اس کے ساتھ ذمہ داری بھی جڑی ہے۔ جب پناہ گزین معاشی طور پر مستحکم ہو جائیں، تو یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ برطانوی عوام کی فیاضی کا بدلہ چکائیں۔”
    وزارتِ داخلہ کے مطابق، گزشتہ سال پناہ گزینوں کی معاونت پر ٹیکس دہندگان کے تقریباً 4 ارب پاؤنڈز خرچ ہوئے، جنہیں واپس حاصل کرنے کے لیے یہ نظام لایا جا رہا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس رقم کی وصولی اقساط کی صورت میں کی جائے گی، تاہم ماہانہ آمدن کی حد کا تعین ابھی باقی ہے۔
    یہ خبر سامنے آتے ہی انسانی حقوق کے حلقوں اور رفاہی اداروں میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔ رفیوجی کونسل نے اسے "پناہ گزینوں پر اضافی ٹیکس” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ان لوگوں کو مزید کسمپرسی میں دھکیل دے گا جو پہلے ہی سب کچھ چھوڑ کر آئے ہیں۔
    عمران حسین (ڈائریکٹر، رفیوجی کونسل) نے کہا کہ بہت سے افراد اس لیے معاونت لینے پر مجبور ہوتے ہیں کیونکہ حکومت خود ان کی درخواستوں کے دوران انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
    دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی کی مائیگریشن آبزرویٹری نے حکومتی حکمت عملی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظام عملی طور پر کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پناہ ملنے کے پانچ سال بعد بھی صرف 13 فیصد افراد کی سالانہ آمدن 20 ہزار پاؤنڈز یا اس سے زیادہ ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کی کم آمدن کے باعث حکومت کے لیے اس رقم کی واپسی یقینی بنانا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

    Related Posts

    فٹبال ورلڈ کپ میں بڑے اپ سیٹ، چار مرتبہ کا عالمی چیمپئین مقابلے سے باہر

    1 ارب ڈالر کا فراڈ: چینی ٹائیکون گو وینگوئی کو امریکا میں 30 سال قید

    نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

    مقبول خبریں

    فٹبال ورلڈ کپ میں بڑے اپ سیٹ، چار مرتبہ کا عالمی چیمپئین مقابلے سے باہر

    برطانیہ میں سیاسی  پناہ حاصل کرنیوالوں کی موجیں ختم: اب ‘پناہ کے عوض’ 10 ہزار پاؤنڈز واپس کرنے ہوں گے!

    نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

    اسرائیلی حملے، غزہ میں چار مرد اور ایک لڑکا اور مغربی کنار ے میں نوجوان شہید

    اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

    بلاگ

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.