بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)\
اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی حکومت مزید مضبوط، مسلم لیگ (ن) کے ڈھائی سالہ فارمولے کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں اسلام آباد میں آج وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر بلوچستان، مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے اراکینِ اسمبلی کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے درمیان ہونے والی اہم ملاقاتوں کے بعد بلوچستان کی سیاسی صورتحال مزید واضح ہوگئی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے وزراء نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ڈھائی سالہ وزارتِ اعلیٰ کے فارمولے سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں اور سرفراز بگٹی کے آئندہ ڈھائی سال بھی وزیراعلیٰ بلوچستان رہنے کے امکانات مزید مضبوط ہو گئے ہیں

