Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پیرا فورس ، مغرور کلچر بالکل نہیں چلے گا،ہر ایکشن عوام دوست ہونا چاہیے:مریم نواز شریف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    لاہور(نعیم احمد سے)
     وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت سول سکریٹریٹ میں پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی سے متعلق اجلاس  ہواجس میںپیرا کی کارکردگی، ڈیجیٹلائزیشن،قانونی فریم ورک اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پیرا فورس کی کارروائیوں کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈیجیٹل ریکوزیشن لازمی قراردیے دیاگیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نیا عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے  آسک پیراپورٹل کو مزید فعال کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ڈی جی پیرا کو براہِ راست پبلک انٹرایکشن اور عوامی رابطہ بڑھانے کی ہدایت کی  -مریم نواز شریف نے کہاکہ پیرا کا عدالتی محاذ پر 99 فیصد کنویکشن ریٹ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔عوام پر رعب جھاڑنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اہلکاروں کی پیرا میں کوئی جگہ نہیں-  بد سے بدنام بہت برا ہوتا ہے،پیرا کی گڈ ول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا-   پیرا کا ہر ایکشن عوام دوست ہونا چاہیے-   کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پیرا ریکوزیشن رولز کے مطابق کارروائی یقینی بنائے-مریم نواز شریف دیگر محکموں کی 351 ملازمین کو محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر واپس محکموں میں بھیج دیا گیا- وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پیرا کا کنویکشن ریٹ کا تناسب 99 فیصد رہا ہے۔   پیرا کا چالان کا پورا نظام مکمل طور پر الیکٹرانک کیا جا رہا ہے-
     ڈیجیٹل شواہد اور ٹرائل فورس ریکوزیشن کے بعد کا تمام ریکارڈ سسٹم میں محفوظ کیا رہا ہے- پیرا فورس اب تک 62 ہزار سے زائد ڈیجیٹل ریکوزیشنز پر کارروائیاں عمل میں لا چکی ہے-پیرا کی جانب سے صوبہ بھر میں پندرہ لاکھ ستائیس ہزار اٹھائیس انسپکشنز مکمل کی گئیں- انسپکشنز کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر تین ہزار پانچ سو نو دکانیں سیل کی گئیں-   اینٹی انکروچمنٹ مہم کے تحت اب تک 21 ہزار کنال سے زائد اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے- اسی طرح  قیمتوں میں خودساختہ اضافے اور تجاوزات پر اب تک 1700 افراد کو گرفتار کیا گیاقیمتوں میں خودساختہ اضافے اور تجاوزات کی وجہ سے گرفتار ہونے والے ایک ایک کارروائی کا منظم ڈیٹا سسٹم میں موجود  ہے ، جبکہ عدالتی محاذ پر پیرا کو تاریخی کامیابی حاصل ہوئی،ایک سو چھتیس رٹ پٹیشنز میں سے ننانوے فیصد کیسز میں پیرا کے حق میں فیصلہ آیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ اور ہیئرنگ افسران کے پاس پیرا کے اٹھانوے فیصد کیسز میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ پیرا کا چالان مکمل کرنے کا تناسب ریکارڈ ستانوے فیصد تک پہنچ گیا- پیرا ایکٹ کے تحت مینوئل چالان پر پہلی ایف آئی آر درج کر لی گئی- محکمانہ احتساب کے تحت پیرا میں سات سو سزائیں، غفلت پر بیس ملازمین نوکری سے برطرف کئے گئے ۔ وزیراعلی ٰمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ینٹی انکروچمنٹ کارروائی سے پہلے ہر طرح سے نوٹس دینا اور خبردار کرنا لازمی ہوگا اینٹی انکروچمنٹ اور پرائس کنٹرول کے علاوہ ہر ایکشن کے لیے پیشگی ڈیجیٹل ریکوزیشن لازمی ہے قانونی کارروائی کے دوران مزاحمت کا کلچر ختم ہونا چاہیے،قانون کی بالادستی قائم ہوگی  انویسٹی گیشن افسر کا تبادلہ اب کسی کی سفارش پر نہیں ہو گا-  پیرا فورس کو مزید مہذب اور ڈسپلن بنانے کے لیے کلر کہار میں ٹریننگ اکیڈمی پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ جون دو ہزار ستائیس تک پیرا کی اپنی مستقل بھرتی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا پیرا میں شفافیت کے لیے انٹرنل افیئرز یونٹ قائم کیا جا رہا ہے- پیرا شاندار کام کر رہی ہے مگر پبلک پریزنٹیشن اور کمیونیکیشن میں کمی کو دور کیا جائے-

    Related Posts

    زین حامد کی اداکارہ نمرہ خان کو طلاق

    جنرل (ر)قمرجاویدباجوہ علاج کیلئے بیرون ملک چلے گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ضلع اٹک کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

    مقبول خبریں

    زین حامد کی اداکارہ نمرہ خان کو طلاق

    جنرل (ر)قمرجاویدباجوہ علاج کیلئے بیرون ملک چلے گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ضلع اٹک کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

    ڈارون ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے تاریخی شکست دے کر میچ جیت لیا

    امریکا کی ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ: پانچ طلباء شدید زخمی، کیمپس سیل

    بلاگ

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.