امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں سست روی نے توانائی کی عالمی سپلائی سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا۔
برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت 58 سینٹ یا 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 72.57 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 88 سینٹ یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 70.11 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔
گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10.6 فیصد کمی آئی تھی، کیونکہ آبنائے ہرمز سے خام تیل کی ترسیل فروری کے آخر میں شروع ہونے والی امریکا۔اسرائیل اور ایران کشیدگی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

