Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

      آرٹیفیشل انٹیلی جنس عالمی خطرہ: میٹا کے اے آئی ماڈل نے دوسری کمپنی کو ہیک کر لیا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا ایران معاہدہ: تکنیکی مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے ہوگا، پاکستان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پاکستان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی عمل کے تحت تکنیکی مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے منعقد ہوگا۔
    رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو پریس بریفننگ کے دوران بتایا کہ کہ امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات میں صرف عارضی وقفہ آیا ہے اور یہ عمل آئندہ ہفتے پیر یا منگل کو دوبارہ شروع ہو گا۔
    جب ان سے مذاکرات کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ’تکنیکی مذاکرات جاری ہیں جو آئندہ ہفتے، شاید پیر یا منگل کو دوبارہ شروع ہوں گے۔ یہ ایک عارضی وقفہ ہے اور مذاکرات جاری رہیں گے۔‘
    ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا وفد تکنیکی مذاکرات کے پچھلے مرحلے کے دوران موجود تھا اور دوبارہ شروع ہونے پر بھی وفد وہاں موجود ہو گا۔‘طاہر اندرابی نے وضاحت کی کہ مزاکراتی عمل ختم نہیں ہوا اور فریقین تکنیکی سطح پر مشاورت کر رہے ہیں، بات چیت وہیں سے دوبارہ شروع کی جائے گی جہاں روکی گئی تھی۔
    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بطور ثالث پاکستان اور قطر مزید پیش رفت کے لیے فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
    ان کے مطابق اگلے مرحلے کے لیے تین تکنیکی ورکنگ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں، پہلا گروپ نیوکلیئر پروگرام کے معاملات کو دیکھ رہا ہے جبکہ دوسرا پابندیوں اور منجمد اثاثوں کے امور کا جائزہ لے رہا ہے، اسی طرح تیسرا گروپ لبنان کی صورت حال پر کام کر رہا ہے۔
    طاہر حسین اندرابی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے تعمیری اور فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔
    پاکستان کی میزبانی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن شہر میں ہونے والے مذاکرات میں کچھ امور طے پا گئے تھے اور ثالثوں پاکستان اور قطر نے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا تھا جس میں تکنیکی مذاکرات کے 60 روز تک جاری رہنے کا بتایا گیا تھا۔
    اس بات چیت میں امریکی و ایران کے اعلیٰ وفود نے شرکت کی تھی جبکہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوئے تھے۔
    ترجمان نے ایرانی صدر کے حالیہ دورے کے حوالے سے بتایا کہ اس کی دعوت انہیں وزیراعظم شہباز شریف نے دی تھی اور دورے کے دوران ان کی وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔

    Related Posts

    ایرانی صدر کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات،

    روز کتنے انڈے کھانا صحت کیلئے صحیح؟ پورا انڈا کھائیں یا صرف سفید، جانئے پروٹین سے لے کر کیسٹرول تک کی ضروری باتیں

    ٹنڈر پر لڑکی نے بنائی آئی ڈی، بیٹھے بیٹھے کمانے لگی کروڑوں، بینک بیلنس دیکھ کر پولیس نے پکڑ لیا سر 

    مقبول خبریں

    ایرانی صدر کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات،

    روز کتنے انڈے کھانا صحت کیلئے صحیح؟ پورا انڈا کھائیں یا صرف سفید، جانئے پروٹین سے لے کر کیسٹرول تک کی ضروری باتیں

    ٹنڈر پر لڑکی نے بنائی آئی ڈی، بیٹھے بیٹھے کمانے لگی کروڑوں، بینک بیلنس دیکھ کر پولیس نے پکڑ لیا سر 

    ایران پر پھر سے حملہ کرے گا اسرائیل؟  رد کی سبھی فوجی چھٹیاں، نیتن یاہو بنا رہے بڑا پلان

    نہر ،نالے اور مچھلی کے تالاب میں ڈوب کر 5 کمسن بچے جاں بحق

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.