Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

      بدل گیا انفوٹیمنٹ کا جہاں ، سام سنگ ٹی وی میں انسٹا گرام ٹی وی ویب متعارف، کون سے انوکھے فیچرز متعارف کرائے گئے جانئیے!

      پنجاب میں خفیہ فلم بندی، تصاویر بنانے پر سزائیں ہوں گی، سائبر جرائم ڈیجیٹل بلیک میلنگ کے خلاف قانون تیار!

      زیورخ میں خود کار ٹیکسیوں (Robotaxis) کا آغاز؛ سوئٹزر لینڈ بلا ڈرائیور ٹیکسی سروس والایورپ کا دوسرا ملک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کینجھر جھیل کے اطراف موجود قیمتی سرکاری بلڈر مافیا کو فروخت یا نیلام کی جانے لگی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    ( بیورو چیف ٹھٹھہ کلیم اللہ چانڈیو )
    مختیارکار اسٹیٹ ہیڈکوارٹر ٹھٹھہ خادم راجڑ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ سندھ کی قدیم، تاریخی اور رومانوی کینجھر جھیل کے اطراف واقع سیکڑوں ایکڑ سرکاری زمینوں کو مبینہ طور پر جعلسازی کے ذریعے کینجھر کی مچھلی کی طرح نیلام کرنے میں ملوث ہیں۔ اس انکشاف کے بعد ادیبوں، تاریخ دانوں، آبی ماہرین اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کینجھر جھیل کے اطراف موجود قیمتی سرکاری پلاٹس اور زمینیں مبینہ طور پر بلڈر مافیا کو غیر شفاف انداز میں فروخت یا نیلام کی جا رہی ہیں۔ عوامی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے سندھ کے اس تاریخی اور قدرتی ورثے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف ادیبوں، تاریخ دانوں، پانی کے ماہرین اور سماجي تنظيمن نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام کے بعد سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی تاکہ کینجھر جھیل کے اطراف سرکاری زمینوں کی مبینہ غیر قانونی نیلامی اور قبضوں کے خلاف آواز بلند کی جا سکے۔دوسری جانب کینجھر جھیل کے مقامی رہائشیوں نے عوام دوست ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تاریخی اور قدیم کینجھر جھیل کی زمینوں کی کسی بھی قسم کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کی جائے۔سماجی اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر مختیارکار ہیڈکوارٹر اسٹیٹ خادم راجڑ نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں کو اعتماد میں لیے بغیر اس حساس معاملے پر کوئی رپورٹ جاری کی ہے تو اس کی قانونی حیثیت اور اختیارات کی شفاف وضاحت ضروری ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری زمینوں سے متعلق تمام فیصلے قانون، عدالتی احکامات اور سرکاری پالیسیوں کے مطابق کیے جائیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ، بورڈ آف ریونیو اور اینٹی کرپشن حکام سے فوری نوٹس لینے اور کینجھر جھیل کے اطراف سرکاری زمینوں کے تمام ریکارڈ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حقیقت عوام کے سامنے لائی جا سکے اور سندھ کے اس قیمتی تاریخی ورثے کو بلڈر مافیا اور قبضہ گروپوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔عوامی حلقوں نے واضح کیا ہے کہ کینجھر جھیل سندھ کا قومی اثاثہ ہے اور اس کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

    Related Posts

    دیر بالا: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،6 خوارج مارے گئے

    پسرور:پولیس مقابلہ، اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ملزم ہلاک

    ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ جائزہ اجلاس

    مقبول خبریں

    دیر بالا: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،6 خوارج مارے گئے

    پسرور:پولیس مقابلہ، اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ملزم ہلاک

    تیل کی عالمی قیمتیں گذشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح پر

    پولیس ملزمان کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار نہیں رکھ سکتی ، گنجا کرکے ہتھکڑیوں کے ساتھ ویڈیو وائرل کرنے پر لاہور ہائیکورٹ کا اہم حکم

    میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

    بلاگ

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    نسخے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر کے اختیار کو کمزور نہ کریں

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    سوشل میڈیا کا زہر: طبی غلط معلومات کی خاموش وبا

    وردی، سفارش اور انصاف کی جنگ، ،ڈی پی او قصور نے سیاسی دباؤ کے تاثر کو کیسے دفن کیا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.