ریاض+لندن:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بدھ کے روز بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا اور قیمتیں گزشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں۔
سرمایہ کاروں نے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمدورفت بحال ہونے اور امریکا و ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے آثار کو مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔
برینٹ خام تیل کے سودے 37 سینٹ یا 0.5 فیصد کمی کے بعد 76.71 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 36 سینٹ یا 0.5 فیصد گر کر 72.85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ دونوں معیارات منگل کے روز بھی تقریباً ایک فیصد نیچے آئے تھے اور مارچ کے اوائل کے بعد کم ترین سطح کو چھو گئے تھے۔

