بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران نے شرکت کیں. اجلاس میں محکمہ تعلیم کی مجموعی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری، غیر حاضر اساتذہ و احتجاج کنندہ گرینڈ الائنس کے عہدیداروں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لانے ، اسکولوں میں زیر تعمیر عمارتوں ، سولرائزیشن اسکیموں، ٹرانسفر، پوسٹنگ اور مختلف امور کا جائزہ لیا گیا
ڈپٹی کمشنر جھل مگسی نے کہا کہ اور نظم و ضبط سے متعلق فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں- فیز I فیزII اور کے تحت جاری سولرائزیشن و تعلیمی اداروں میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیافیصلہ کیا گیا کہ مسلسل غیر حاضر اساتذہ اور گرینڈ الائنس کے احتجاج کنندہ کی رپورٹس سیکرٹری ایجوکیشن کو ارسال کی جائیں گی، جبکہ کلسٹر ہیڈز کو اساتذہ کی حاضری سے متعلق رپورٹس باقاعدگی سے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی نے ہدایت کی کہ اسکولوں کے باقاعدہ معائنے اور موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اساتذہ کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع میں تعلیمی معیار مزید بہتر بنایا جا سکے۔

