Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جرمن پولیس کی کارروائی: 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں روبوٹ تحویل میں

      ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کشمیر ی دھرنے چھوڑیں، مذاکرات کریں ، انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج، ایسی صورت حال پیدا نہیں ہونی چاہئیے تھی، نواز شریف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر محمد نواز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطح اجلاس لاہور میں ہوا۔ جس میں آزاد جموں کشمیر کی سیاسی اور انتظامی صورت حال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ( ن) کی سینئر لیڈر شپ نے شرکت کی۔
    محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک واضح مؤقف رکھتی ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ آزاد جموں کشمیر کے عوام کو آئینی اور بنیادی حقوق اور تعمیرو ترقی کے حوالے سے ترجیح دی ہے۔ آزاد جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں کشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 1974 کے مطابق انہیں مکمل شہری آزادیاں حاصل ہیں۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر کوششیں اور صلاحیتیں بروئے کار لانی چاہئیں۔ عوامی حقوق کے لیے آئین کے اندر رہتے ہوئے جدوجہد کرنی چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
    صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ انہیں سرکاری اور سول شہریوں کے جانوں کے ضیاع پر دلی رنج اور صدمہ پہنچا ہے، ایسی صورت حال پیدا نہیں ہونا چاہیے تھی۔ یہ ملک ہم سب کا ہے۔ اس میں ہم سب نے بھائیوں کی طرح رہنا ہے۔ کشمیریوں نے پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کو اپنی جدوجہد سمجھا ہے اور اس کے لیے کردار ادا کیا ہے۔
    میاں نواز شریف نے اپیل کی کہ جموں کشمیر کے عوام پاکستان سے اپنا نظریاتی اور فکری رشتہ برقرار رکھتے ہوئے پر امن رہیں۔ دھرنوں کو ختم کر کے بامقصد مذاکرات کریں۔ مجھے امید ہے کہ آزاد جموں کشمیر کے عوام، حکومت آزاد جموں کشمیر اور حکومت پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر آزاد جموں کشمیر میں امن کی بحالی اور انتخابی عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ موجودہ حالات میں حکومت پاکستان اور پاکستان کے دفاعی اداروں نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں پاکستان اور آزاد جموں کشمیر میں بھائی چارے اور رواداری کی سیاست کو فروغ دینا چاہیے اور کسی طور بھی کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

    Related Posts

    قومی اسمبلی اور سینٹ کی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق

    چڑیا گھر میں خونی ڈرامہ: شیر کے جنگلے میں کودنے والا شخص درندے کا لقمہ بن گیا، شہر میں سنسنی

    کرم، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، فتنہ الخوارج کے بارہ دہشت گرد جہنم واصل، پاک فوج کا افسر شہید

    مقبول خبریں

    بلاول بھٹو اور محسن نقوی کے درمیان ون ٹو ون ملاقات

    سونا قائم، چاندی کمزور

    ڈی جی NCCIAسید علی ناصر رضوی کی خاتون اسٹریس کونسلرز سے ملاقات، سائبر ہراسانی کے متاثرین کی نفسیاتی معاونت پر زور

    وزیرِ ریلوے کا وعدہ وفا نہ ہو سکا: سیالکوٹ سے راولپنڈی ایکسپریس ٹرین نہ چل سکی، مسافروں کا شدید احتجاج

    پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق

    بلاگ

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.