لاہور:پنجاب کے علاقے چھانگا مانگا کے قریب ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کھلے جوہڑ میں ڈوبنے سے چار معصوم بچے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس افسوسناک حادثے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو حکم دیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اوراس المناک حادثے کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اس دکھ کی گھڑی میں، میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہوں۔”
چھانگا مانگا سانحہ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے جوہڑ میں چار بچوں کے ڈوبنےکا نوٹس لے لیا

