پنو عاقل تحصیل رپورٹر: عبدالجبار، بے نقاب نیوز سے
سلطان پور کے گاؤں جوناس میں لسی پینے سے دو خاندانوں کے 15 افراد، جن میں 8 معصوم بچے بھی شامل ہیں، متاثر ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق لسی میں زہریلا کیڑا گرنے کے باعث اہل خانہ نے لاعلمی میں لسی پی لی، جس کے بعد تمام افراد کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور کئی افراد نیم بے ہوش ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں والوں نے اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا، جہاں متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


