سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی ای او پیرا فورس سیالکوٹ رباب سعید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ظفر وال روڈ اور پسرور روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے تین دکانوں کو سر بمہر کیا اور مجموعی طور پر 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
دورانِ کارروائی پیرا فورس نے سڑکوں پر رکاوٹ بننے والے غیر قانونی شیڈز، کاؤنٹرز اور دیگر تجاوز کردہ اپنی نگرانی ہٹوایا۔ اس موقع پر ایس ڈی ای او رباب سعید نے کہا کہ ظفر وال روڈ اور پسرور روڈ پر تجاوزات کی وجہ سے روزانہ شدید ٹریفک جام رہنا اور شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کو پیدل چلنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا ایک معمول بن چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے تمام دکانداروں کو پہلے ہی تحریری نوٹسز اور جرمانوں کے ذریعے بارہا تنبیہ کی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود تجاوزات قائم رکھی گئیں۔

