نوابشاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
نوابشاہ پریس کلب کے صدر محمد انور شیخ نے کراچی پہنچ کر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس، محکمہ اطلاعات حکومتِ سندھ علیم الدین خان سے پریس کلب کی گرانٹ کی مد میں 25 لاکھ روپے کا چیک ان کے دفتر سے وصول کرلیا۔اس موقع پر پریس کلب کے امور اور صحافتی سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

