شیخوپورہ (رپورٹ اسامہ طفیل)
فیروز والہ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہےضلع شیخوپورہ اور اسکی تحصیلوں میں انتظامیہ کی غفلت نے معصوم جانیں خطرے میں ڈال دی تحصیل فیروزوالہ کے علاقع حمزہ کالونی میں آوارہ کتوں کی بے قابو بڑھتی تعداد ایک سنگین انسانی مسئلہ بن چکا ہے۔ حمزہ کالونی میں واقعے نے انتظامیہ کی کارکردگی پر بڑے سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جہاں گلی میں کھیلتے 12 سالہ معاذ کو آوارہ کتے نے پاؤں پر کاٹ لیا۔ بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، مگر اہلِ علاقہ خوف اور اضطراب میں مبتلا ہیں۔مقامی رہائشیوں کے مطابق حمزہ کالونی میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔ بچوں پر حملوں کے واقعات روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں۔ چند روز قبل ایک خاتون کا کان کاٹ لیا گیا، جبکہ ایک اور معصوم بچہ بھی زخمی ہو چکا ہے۔ اس مسلسل خطرے کے باعث والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے قاصر ہیں، اور گلی محلوں میں خوف کا عالم ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ہر واقعے کے بعد عارضی حرکت میں آتی ہے، مگر مستقل حل کے لیے کوئی مؤثر حکمتِ عملی نظر نہیں آتی۔ ویکسینیشن، نیوٹرنگ اور باقاعدہ ریسکیو جیسے بنیادی اقدامات ناپید ہیں۔ نتیجتاً آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

