اسلام آباد :وفاقی حکومت نے نئے مالی سال میں پراپرٹی کی منتقلی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں اعلان کیا کہ پراپرٹی کی منتقلی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کو معقول بناتے ہوئے فائلرز کے لیے خریداری پر ٹیکس 2.5 فیصد سے 1.25 فیصد اور فروخت پر 5.5 فیصد سے کم کر کے 2.75 فیصد کرنے کا تجویز ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا ٹیکس میں کمی سے تعمیراتی شعبے کی سرگرمیاں زور پکڑیں گی اور تعمیرات کا شعبہ فروغ پائے گا۔

