سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سید پور روڈ نزد بٹھہ ملک اکرام پر بجلی کی مین لائن پر کام کرنے والے لائن مین سید زین عباس شاہ کوٹلی سید امیر کو بیک سائیڈ سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان بحق ہو گیا پولیس نے ٹریکٹر ٹرالے کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریکٹر ٹرالے کو اپنے قبضے میں لے لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

