اسلام آباد (محمد شبیرسے )
گزشتہ روز مظفرآباد میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیاحادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نماز ِ جنازہ مظفر آباد میں ادا کر دی گئی
نمازِ جنازہ میں قائم مقام صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر، کور کمانڈر راولپنڈی، اعلی سول و عسکری حکام شریک
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے کی شہداء کو سلامی پیش کی شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش ،درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاشہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ ، مکمل فوج اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا


