سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ کے تھانہ صدر کے علاقہ لدھڑ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ لدھڑ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک شخص مزمل اقبال پر فائرنگ کی تو وہ شدید زخمی ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ موقع پر جمع ہو گئے اور مذکورہ زخمی شخص کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا، یہاں اسے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص پر فائرنگ سابقہ رنجش کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

