بہاولنگر راشد ڈھڈی سے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران نے عبدالرزاق شہید پولیس لائنز بہاولنگر میں ضلع بھر کے پولیس افسران اور جوانوں کےبڑے دربار سے خطاب کیا۔ اس اہم اجلاس کا بنیادی مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانا تھا۔ڈی پی او محمد عمران نے تمام افسران اور ملازمان کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے حساس ترین پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کا حکم دیا۔مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی کڑی نگرانی کی جائے۔تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی جائے۔حساس مقامات پر تکنیکی وسائل کا بھرپور استعمال یقینی بنایا جائے۔امن کمیٹیوں اور مقامی علما کرام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے۔ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکار الرٹ رہیں اور فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔دوران ڈیوٹی عام شہریوں اور عزاداروں سے نرمی اور خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ڈی پی او محمد عمران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا اور شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

