دیر بالا (بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ڈی پی او سرکل دیر مشرف خان، ایس ایچ او تھانہ دیر سٹی جوہر علی، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، ڈی ایس بی اور دیگر نفری نے باغ کلے، پاچاہ کلے، ہاتن درہ اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران حساس مقامات کی تلاشی، اشتہاری ملزمان کے گھروں پر قانونی کارروائیاں اور مشتبہ افراد کی نگرانی عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے علاقہ مشران سے ملاقات کرکے مشکوک افراد کی بروقت اطلاع دینے کی ہدایت کی، جبکہ مشران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

