بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹ ورک)
کوئٹہ قاسم لائن میں ایک پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کانسٹیبل نے سرکاری اسلحہ استعمال کرتے ہوئے خود پر فائر کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس حکام واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خودکشی کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید معلومات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

