سیالکوٹ: (سلیم احمد اعوان شیخو )
پاکستان میں جنوبی افریقہ کے قائم مقام ہائی کمشنر پیئر جارڈان )نے مسٹر لیسٹر بوہ، چیف ڈائریکٹر: انویسٹمنٹ موبیلائزیشن اور جنوبی افریقہ کے ہائی کمیشن کے کونسلر مسٹر برائن وٹبوئی کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ ایس سی سی آئی کے صدر سید احتشام مظہر،ایس وی پی میاں مراد ارشد، وی پی سلیمان شیخ اور ایگزیکٹو باڈی ممبران نے سفیر پیئر جارڈان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔پاکستان میں جنوبی افریقہ کے قائم مقام ہائی کمشنر پیئر جارڈان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے تعلقات کو مضبوط بنانے، کاروبار سے کاروباری روابط کو فروغ دینے اور جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے براہ راست بزنس ٹو بزنس روابط قائم کرنے، تجارتی وفود کے تبادلے اور سیالکوٹ کو کھیلوں کے مزید سامان، آلات جراحی، ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات میں استعمال ہونے والے کیمیکل درآمد کرنے اور پاکستان سے ایکسپورٹ میں دونوں ممالک کے تعاون کیا جائے گا جس سے دونو ممالک کے مابین تجارت کے مثبت نتائج برآمد ہونگے،اجلاس کے آخر میں، ایس سی سی آئی کے صدر سید احتشام مظہر،ایس وی پی میاں مراد ارشد، وی پی سلیمان شیخ، خاور انور خواجہ چیمبر آ ف کامرس میں پاکستان میں جنوبی افریقہ کے قائم مقام ہائی کمشنر پیئر جارڈانکو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

